وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سندھ کے 5 روزہ دورے کا شیڈول فائنل، 3 ستمبر کو گھوٹکی سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگا


پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سندھ کا 5 روزہ دورے کا شیڈول اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قیادت نے دورے کے شیڈول اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی۔
پارٹی رہنما شفیع جان نے بتایا کہ اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی کے دیگر قائدین 3 سے 7 ستمبر تک سندھ کا 5 روزہ دورہ کریں گے۔ پارٹی قیادت سندھ میں اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز گھوٹکی سے کرے گی۔3 سے 6 ستمبر تک سندھ کے مختلف مقامات پر استقبالیے اور عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔اسٹریٹ موومنٹ مہم 6 ستمبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی، جبکہ مرکزی قیادت 7 ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ بار میں منعقدہ لائرز کنونشن سے خطاب کرے گی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دورے کے بعد پارٹی قیادت پنجاب اور بلوچستان کا بھی رخ کرے گی، سندھ کا دورہ پارٹی کی عوامی جدوجہد کو منظم اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سندھ کا دورہ پارٹی کی عوامی جدوجہد کو منظم اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert