حکومت پاکستان کا اس سال حج کے خواہشمندوں کے لیے اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت پاکستان نے اس سال حج کے خواہشمندوں کے لیے اہم اعلان کردیا ، وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ جب تک حج پالیسی 2022ء کا اعلان نہ ہو کسی ٹور آپریٹر یا ایجنٹ کو رقم مت دیں ، نئی پالیسی سامنے آنے تک کسی بھی ٹور آپریٹر یا ایجنٹ کو رقم یا پاسپورٹ جمع کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت کو معلوم ہوا ہے کہ بعض ٹور آپریٹرز اور اشخاص براہ راست یا اپنے غیر متعلقہ ایجنٹوں کے ذریعے لوگوں سے حج درخواستوں کے نام پر رقم وصول کر رہے ہیں یہ عمل سراسر غیر قانونی اور قابل گرفت ہے ، ایسے تمام افراد اور کمپنیاں اس غیر قانونی عمل سے باز رہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ابھی تک حج پالیسی 2022ء کا اعلان نہیں ہوا اور نہ ہی اس سلسلے میں وزارت نے کسی بینک یا ٹور آپریٹر کو حج درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی ہے اور جب تک حج پالیسی 2022ء کا اعلان نہ ہو کسی ٹور آپریٹر یا کسی ایجنٹ کو کسی بھی شخص سے رقم جمع کرنے یا پاسپورٹ جمع کرنے کا اختیار نہیں ہے ، اگر کوئی فرد یا کمپنی ایسا کرے تو فوری طور پر وزارت مذہبی امور کو اطلاع دیں تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بیان میں حج کے خواہشمند پاکستانیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک وزارت کی ویب سائٹ ، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے حج پالیسی 2022ء کا اعلان نہ کیا جائے ، وزارت کی طرف سے بینکوں اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حج درخوستیں جمع کرنے کا اختیار نہ دیا جائے ، اس وقت تک کوئی شخص اپنا پاسپورٹ اور رقم کسی بھی فرد یا ٹور آپریٹر کے پاس جمع نہ کرائے بلکہ اگر کسی بھی فرد یا کمپنی سے آپ کو ایسا کرنے کا کہا جائے تو فوراً وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سے رابطہ کریں تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف قانون کے تحت ضروری تادیبی کارروائی کی جائے تاہم ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا اور وزارت مذہبی امور پر اس کی ہرگز کسی بھی قسم کی کوئی ذمہ داری نہ ہوگی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

39 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

43 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

52 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

57 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago