وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی بیٹی نے CSSكا امتحان پاس كرليا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی بیٹی ڈاکٹر ودیعت نے سی ایس ایس (CSS) 2026 کا تحریری امتحان پاس کر لیا ہے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق، امسال مجموعی طور پر 16,342 امیدواروں نے سی ایس ایس کے مکمل امتحانات دیے، جن میں سے محض 476 امیدوار ہی تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کر سکے۔ڈاکٹر ودیعت کی اس نمایاں کامیابی پر صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بیٹی کی اس کامیابی کو اس کی مسلسل محنت، عزم اور لگن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert