کراچی: کپڑے کی دکان میں ڈکیتی، رقم نہ ملنے پر ڈاکو لاکھوں روپے کا کپڑا لوٹ کر فرار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کھارادر میں کپڑےکی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہو کر رقم تلاش کی اور رقم نہ ملنے پرملزمان لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ،کیپ اورماسک پہن رکھےتھے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں موبائل چھیننے آئے ڈاکوؤں سے بچ کر بھاگنے والا 16 سال کا لڑکا فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

WhatsApp
Get Alert