مریم نواز کی لاہوری کھانے کیساتھ سیلفی وائرل

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہوری کھانے کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ سبز رنگ کے لباس میں اپنی گاڑی میں موجود ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں مریم نواز کے ساتھ پرویز رشید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جوکہ لاہوری کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’وہ لاہور کے خان بابا کے قیمہ نان انجوائے کررہے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پرویز رشید نے اس مزیدار کھانے پر دھماکا کردیا (یعنی خوب کھایا)۔‘

مریم نواز کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 14 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔