فیلڈ مارشل بلوچستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، نیشنل ورکشاپ کے حوالے سے صوبائی وزیر کے الزامات مسترد کرتا ہوں، معاون داخلہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل ، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر بلوچستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کا دل بلوچستان کے لوگوں کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام، قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماو¿ں کو مدعو کرکے بلوچستان کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان کی آراءلیں، قومی سلامتی سے متعلق تجاویز حاصل کیں اور بلوچستان کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے عوام کی رائے جاننے کی بھرپور کوشش کی۔بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے حوالے سے صوبائی وزیر کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں اور ان کی سختی سے تردید کرتا ہوں ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کے عوام کی آواز سننا، ان کی تجاویز لینا اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز حاصل کرنا تھا
