بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد بلا کر تجاویز مانگی گئیں،صادق عمرانی موجود نہیں تھے، انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا اور گمراہ کن تقریر کی: بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر کے گمراہ کن الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، ان کے بیان سے پورے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے: بخت محمد کاکڑ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد مدعو کیا گیا تھا جہاں سیشن میں ان سے تجاویز مانگی گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صادق عمرانی کی اس طرح کی تقریر بالکل گمراہ کن تھی کیونکہ وہ اس سیشن میں موجود ہی نہیں تھے اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ صوبائی وزیر کے ان گمراہ کن الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس تقریر سے پورے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert