گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر چار افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر چار افراد کے علی ظفر ہتک عزت کیس میں وارنٹ گرفتاری سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ میشا شفیع اور ان کے ساتھی ملزمان نے عدالتی سماعت سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔تاہم میشا شفیع، سید فیضان رضا، حسیم ماہم جاوید اور علی گل پیر کا استثنیٰ مسترد کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان نے عدالت کو مطمئن نہیں کیا اور چاروں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ملزمان 8 فروری سے پہلے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا سکتے ہیں اور عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔اب عدالت 8 فروری کو ہونے والی اگلی سماعت میں علی گل پیر کی بریت پر دلائل سنے گی۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے پر ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان الزامات نے عوام میں ان کے امیج کو متاثر کیا اور ان کی فیملی کو اذیت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

Recent Posts

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

2 mins ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

4 mins ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

37 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

45 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

53 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

55 mins ago