ڈاکٹر صاحب جو کام نہیں جکر رہا ،اسے فارغ کریں! مصطفی کمال کا اچانک پمز اسپتال پرچھاپہ

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پمز (PIMS) اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سستی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر فارغ کیا جائے۔
انہوں نے انتظامیہ کو دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ سخت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے پورا طبی نظام خراب ہو رہا ہے، اس لیے سفارش کلچر کو بالائے طاق رکھ کر جو بھی کام نہیں کر رہا، اسے نوکری سے نکالیں کیونکہ یہاں ہمارا کوئی رشتہ دار نہیں لگا ہوا۔
