سعودی حکومت کا قابل تحسین اقدام،مدینہ منورہ کی تمام مساجد میں خواتین کے لئے نماز گاہیں کھولنے کی منظوری


ریاض(قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ کی تمام مساجد میں خواتین کے لیے خصوصی نماز گاہیں کھولنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
منظوری کے تحت خواتین کے لیے نماز گاہیں روزانہ تمام نمازوں کے اوقات میں کھلی رہیں گی، جس سے مدینہ منورہ میں مقیم خواتین اور زائرین کو مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے سہولت میسر آئے گی۔
اس اقدام کا مقصد خواتین کے لیے عبادت کی سہولت اور مساجد تک ان کی رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ مدینہ منورہ میں خواتین کے لیے نماز کی مخصوص جگہوں کا انتظام پہلے بھی مختلف مساجد اور مسجد نبوی ﷺ میں موجود رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert