آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹیٹس میں خود کو ’’سنگل‘‘ قرار دے دیا

گلوکارہ نے اسٹوری میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، فیشن ڈیزائنر زین احمد سے طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے اسٹیٹس کو ’’سنگل‘‘ لکھا۔ اس کے بعد فیشن ڈیزائنر زین احمد سے طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
گلوکارہ نے اسٹوری میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ ان کی جانب سے اسٹیٹس میں خود کو سنگل ظاہر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہوگئی۔
آئمہ بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری مختصر وقت میں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں مختلف صارفین کی جانب سے ان کے اسٹیٹس پر تبصرے کیے گئے۔

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں صرف ان کا اسٹیٹس ’’سنگل‘‘ درج تھا، تاہم اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت یا تفصیل سامنے نہیں آئی۔
آئمہ بیگ پاکستان کی معروف گلوکاراؤں میں شامل ہیں اور ان کی سوشل میڈیا سرگرمیاں اکثر مداحوں اور صارفین کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔ اس بار بھی ان کی جانب سے خود کو ’’سنگل‘‘ ظاہر کیے جانے والی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert