سعودیہ میں ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں پانچ غیر ملکی گرفتار
ملزموں نے رانیہ کے مقام پرایک شخص کوتشدد کا نشانا بنایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی حکام نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے جن پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے پانچ غیر ملکی جو سرحد پار قوانین کی خلاف ورزی کرکے سعودیہ میں داخل ہورہے تھے ، تو اس دوران ایک شخص کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوا جو خود بھی غیرقانونی طریقے سے سعودی سرزمین میں داخل ہورہا تھا ۔
سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے دوران جھگڑا اس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا ، حملے کے نتیجے میں اس شخص کے جسم پر سخت چوٹیں آئی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ سعودی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ غیر قانوی طور پر ملک میں داخل ہونے والے کسی شخص کی مدد کرنا یا اسے رہائش فراہم کرنا ملکی قوانین کے مطابق سخت جرم ہے ، اس کی خلاف ورزی کرنے پر ملکی قوانین کے مطابق سزا کا مستحق ٹھرا جاسکتا ہے ۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص غیرقانونی طور پر ملکی سرزمین میں داخل ہو تو فورا حکام کو اطلاع دے تاکہ بروقت کاروائی کرکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے ۔
