شکار پور ،وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل چند افراد میں ہاتھا پائی


شکارپور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خٰبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ کے دوسرے روز ان کے قافلے میں شامل چند افراد میں ہاتھا پائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ کے دوسرے دن قافلے میں بےنظمی ہوئی، چند افراد میں ہاتھا پائی ہوئی لیکن پھر لوگوں نے بیچ بچاؤ کروالیا۔
جنگ ‘‘ کے مطابق سہیل آفریدی 4 روزہ دورہ سندھ کے دوسرے روز شکار پور پہنچے جبکہ جیکب آباد میں کارکنوں نے جگہ جگہ استقبال کیا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ نے پہلے بھی مایوس نہیں کیا، اس بار بھی عوام کا سمندر نکل آیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا قافلہ گڑھی یاسین سے شہداد کوٹ کی طرف روانہ ہوگیا۔

WhatsApp
Get Alert