انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے: کوچ مائیک ہیسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے عبوری کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے، گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ رہے ہیں، کھلاڑ یوں کی توجہ مکمل طور پر اگلے ٹیسٹ پر مرکوز ہے۔
برمنگھم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریڈ بال اسکواڈ کے عبوری کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ تھے۔ہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے آئے ہیں، کھلاڑی مکمل فوکس ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں فی الحال عبوری ریڈ بال کوچ ہوں، وہ جاپان میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے موجود تھے، لاہور آنے پر ریڈ بال ٹیم کی عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی گئی، وہ ریڈ بال کی سلیکشن کا حصہ نہیں، وائٹ بال کے کوچ اور سلیکشن کا حصہ ہیں۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے، نئے نوجوان کھلاڑی آئے ہیں، جن سے پاکستانی بولنگ اٹیک بہتر نظر آئے گا، اُنہیں کھلاڑیوں کے ریلیز ہونے کی وجہ معلوم نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ محمد عباس نے دورہ انگلینڈ پر شاندار بولنگ کرائی ہے، وہ چند ریڈ بال کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں، کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
