مومنہ اقبال نے وکیل کے ذریعے صلح کیلئے 20 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی

بعد میں انہوں نے مجھے 9 کروڑ کی ڈسکاؤنٹ دی اور 11 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی، اب بتائیں بلیک میلر کون ہے! ثاقب چدھڑ کا مومنہ اقبال پر الزام


لاہور(قدرت روزنامہ)ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال پر الزام عائد کیا ہے کہ مومنہ اقبال نے وکیل کے ذریعے صلح کیلئے 20 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی۔ اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مومنہ اقبال نے اپنے وکیل عدنان احسن کے ذریعے صلح کے لیے پہلے 20 کروڑ کی ڈیمانڈ کی اور بعد میں انہوں نے مجھے 9 کروڑ کی ڈسکاؤنٹ دی اور 11 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی اب بتائیں بلیک میلر کون ہے۔


دوسری جانب مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، این سی سی آئی اے نے تفتیش کے دوران کچھ ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے صحافی اعظم مالک کہنا ہے کہ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمع کیے گئے ڈیجیٹل شواہد میں ایک ایسی ویڈیو بھی شامل ہے جو پہلے گردش کر رہی تھی، جبکہ دونوں فریقین کی جانب سے چھپایا گیا کچھ ڈیٹا بھی تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑدونوں کو یہ شواہد خود تفتیشی ادارے کے حوالے کرنے چاہئیں تھے۔ عدالت میں این سی سی آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فی الحال دونوں فریقین کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری نہ مانگنا تفتیشی عمل کا حصہ ہے، کیونکہ بعض مقدمات میں تحقیقاتی ادارہ فوری گرفتاری کے بجائے پہلے شواہد اکٹھے کرتا ہے۔
دونوں فریقین کو 10 روز کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔ نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر دونوں سے الگ الگ تفتیش کی جائے گی اور انہیں سوالنامے بھی دیے جائیں گے۔


تفتیشی ادارہ اس معاملے پر بھی سوالات کرے گا کہ گردش کرنے والی ویڈیو اور دیگر ڈیجیٹل ڈیٹا سے متعلق معلومات یا شواہد ادارے کے حوالے کیوں نہیں کیے گئے۔
اعظم مالک کے مطابق این سی سی آئی اے نے فرانزک آڈٹ کے ذریعے موبائل فونز سے جو ڈیٹا حاصل کیا ہے، اس سے متعلق سوالات بھی تفتیش کا حصہ ہوں گے۔ اس مرحلے پر کسی فریق کو بے گناہ یا قصوروار قرار دینا درست نہیں۔ این سی سی آئی اے نئے شواہد کی بنیاد پر انکوائری مکمل کرے گی، جس کے بعد رپورٹ ڈی جی این سی سی آئی اے کو پیش کی جائے گی اور تفتیش کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert