گوچی کا جو کوٹ پہن کر تم عدالت آتے ہو وہ میں نے دیا تھا، مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کو جواب

تمہاری بہنیں اور بھائی میرے باپ کے پاؤں پکڑ کر رشتہ مانگتے تھے، اگر 8 ماہ سے تعلق نہیں تھا تو مجھے ویڈیو کیوں بھیجی؟ اداکارہ کی ریحان طارق کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو


لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چڈھر کے الزامات پر اداکارہ مومنہ اقبال کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے ایم پی اے اور ان کی اہلیہ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے نئے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے۔ ریحان طارق کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چڈھر کے ساتھ گہرے تعلق والے ان کے وکیل کے بیان کا شدید مذاق اڑایا، انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی اس بات پر بہت ہنسی آتی ہے کہ ’ان کا گہرا تعلق تھا‘، چلیں میں مان لیتی ہوں کہ بہت گہرا تعلق تھا لیکن پھر کیوں تمہاری بہنیں اور بھائی میرے گھر رشتہ لینے آتے تھے؟ وہ آ کر میرے باپ کے پاؤں کیوں پکڑتے تھے؟۔

اداکارہ نے ایم پی اے ثاقب چڈھر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جو کوٹ پہن کر آج کل عدالتوں میں گھوم رہے ہیں، وہ گوچی کا کوٹ میں نے خود انہیں گفٹ کیا تھا، یہ جگہ جگہ جا کر میری کردار کشی کر رہے ہیں، جبکہ وہ چار لوگوں میں بیٹھ کر اپنی بیوی کے بارے میں بھی یہی باتیں پھیلاتے ہیں کہ میں نے اسے وہاں پکڑ لیا اور وہاں دیکھ لیا۔
ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ کے بیانات پر سوال اٹھاتے ہوئے مومنہ اقبال نے انکشاف کیا کہ جب ثاقب چڈھر خود کہتے ہیں کہ 8 ماہ سے کوئی تعلق نہیں تھا تو پھر انہوں نے مجھے وہ ویڈیو کیوں بھیجی؟ اس کے بعد ان کی بیوی نے مجھے اتنے لمبے لمبے میسجز کیے اور دھمکی دی کہ ’میں تیری شادی نہیں ہونے دوں گی‘، یہ دونوں میاں بیوی مل کر یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں، ان کا آپس میں اوپن میرج کا ایک سسٹم چل رہا ہے کہ تو جو مرضی کر اور میں جو مرضی کروں، اب جب دونوں فریق پھنس رہے ہیں تو ایک دوسرے کو کہہ رہے ہیں کہ تو مجھے بچالے میں تجھے بچا لوں۔

WhatsApp
Get Alert