شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے گھر آمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے . سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کے گھر جانے کی تصویر شیئر کی .

احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے تھے .

خیال رہے کہ شعیب اختر کی والدہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے دی تھی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں