ملک کا بڑا حصہ شدید زلزلے سے لرز گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کا بڑا حصہ شدید زلزلے سے لرز گیا . تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے .

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مردان، سوات، دیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، تورغر، گلگت، کوہستان، بالاکوٹ، وادی نیلن اور دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے .

زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 6 اور گہرائی 100 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے . جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے . اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدت والے تھے کہ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور اس دوران مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے . زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں