سکیورٹی فورسز کا میران شاہ میں آپریشن، 2 دہشتگرد گرفتار، ایک ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں2 دہشتگردوں کو گرفتار اور ایک کو جہنم واصل کردیا، تینوں دہشتگرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد گرفتار اور ایک کو جہنم واصل کردیا گیا۔
ہلاک دہشتگرد کی شناخت زاہد عرف کرچی کے نام سے ہوئی ہے، تینوں دہشتگرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

تینوں دہشتگرد میران شاہ کے رہائشی نہیں ہیں، تینوں دہشتگردوں کو ایک گھر میں پناہ دی گئی تھی۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے ایریا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردوں نے حملہ 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کیا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے کا بھرپور جوابی ردعمل دیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا، 26 سالہ شہید سپاہی سرفراز علی کا تعلق وہاڑی سے ہے۔