کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ، شرح 28.8 فیصد پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا . محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کرونا کیسز کی شرح 28.8 فیصد پر پہنچ گئی .

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2289کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2081کیسز کا تعلق کراچی سے ہے . محکمہ صحت نے کہا کہ سندھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے 172مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں .

اس کے علاوہ حیدر آباد میں 4 اعشاریہ 36 فیصد، راولپنڈی میں 4 اعشاریہ 95 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ ہوئی ہے . ماہرین صحت نے بتایا کہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومی کرون ہیں . ماہرین نے شہریوں کو ویکسینیشن کروانے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی . علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تاہم حالات اس وقت قابو میں ہیں، وینیٹیلیٹر پر مریضوں کی تعداد کم ہے اور اسپتالوں میں دبائو میں اضافہ نہیں ہوا ہے، لاک ڈائون اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ این سی او سی کی ہدایات کے حوالے سے کیا جائے گا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں