کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ، شرح 28.8 فیصد پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کرونا کیسز کی شرح 28.8 فیصد پر پہنچ گئی۔سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2289کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2081کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ سندھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے 172مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ حیدر آباد میں 4 اعشاریہ 36 فیصد، راولپنڈی میں 4 اعشاریہ 95 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ ہوئی ہے۔ماہرین صحت نے بتایا کہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومی کرون ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ویکسینیشن کروانے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تاہم حالات اس وقت قابو میں ہیں، وینیٹیلیٹر پر مریضوں کی تعداد کم ہے اور اسپتالوں میں دبائو میں اضافہ نہیں ہوا ہے، لاک ڈائون اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ این سی او سی کی ہدایات کے حوالے سے کیا جائے گا۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

5 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

28 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

45 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

58 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago