اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر معید یوسف نے واضح کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر قومی سلامتی امور معیدیوسف نے کہا ہے کہ پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے تاہم اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائیکی ضرورت نہیں۔ایک انٹرویومیں معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی 5سال کیلئے ہے ایک سال میں ساری چیزیں پوری نہیں ہوتیں، خطے کی صورتحال بھی بدلتی رہتی ہے قومی سلامتی پالیسی پرہرسال نظرثانی کی جائیگی۔معیدیوسف نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت پالیسی میں تبدیلی کرسکتی ہے قومی سلامتی پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا گیا قومی سلامتی پالیسی پرسیاست یاتنقیدنہیں کرنی چاہیے اگر کوئی بھی تجویز دینا

چاہتا ہے تو دے۔انہوںنے کہاکہ پالیسی قومی سیکیورٹی سے جڑے مسائل کے حل کیلئے ہے ،پالیسی کے تحت جہاں کمزوریاں ہیں انہیں درست کیاجائیگا یہ بات طے ہے کہ حکومتی رٹ کوچیلنج نہیں ہونے دینا کسی سے مذاکرات کی ضرورت ہوگی تومذاکرات ہوں گے۔مشیر نے واضح کیا کہ کہ پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے لیکن اپوزیشن سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائے کی ضرورت نہیں اپوزیشن کوقومی سلامتی پالیسی پرمذاکرات کی دعوت دی تھی۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ایکسپریس…

4 mins ago

خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ، مریم نواز نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دور میں خزانے کو 4 ارب…

14 mins ago

وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی…

16 mins ago

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا…

28 mins ago

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور…

39 mins ago

گوادر؛ حجام کی دکان پر کام کرنے والے پنجاب سے آئے 7 افراد فائرنگ سے قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مسلح افراد نے گوادر میں رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے…

44 mins ago