حکمران اپنی نا کامی کا اعتراف کر کے نا اہل ہو چکے ہیں، مولانا فضل الرحمن

معدنی وسائل صوبوں کی ملکیت تسلیم کر نے سے ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جا ئے گا ،سربراہ جے یوآئی


ساہیوال(قدرت روزنامہ)جمعیت ا لعلمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانہ فضل الرحمن نے نے کہاہے کہ 1973کے آئین کو چھڑخانی کر نے سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اگر 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مکمل اختیارات دیے جا تے تو اس سے عوام کی خوشحالی کی راہیں کھل جا تی ملک میں بے روزگاری ، عوام کی زبو ں حالی کو نظر انداز کر کے صرف اختیارات کے حصول کی جنگ مزید معاشی تباہی لائے گی ۔
یہاں قاری مسعود طارق کی رہائش گاہ پرمختلف وفو د سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ جمعیت ا لعلمائے اسلام کا منشور اقتدار عوام کی جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کی بہتری ہے دین اسلام سے بڑھ کر انسانی حقوق کا محافظ کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ جس آئین کا آپ نے حلف اٹھا یا اسکی پاسداری کریں جمہوریت پر فتوی لگنے شرو ع ہو گئے ہیں۔
ناموس رسالت کے قانون کو واپس لینے کی سازش کر نے والے یہودیوں کے ایجنٹ ہیں ملک کی معاشی بربادی کی ذمہ دار بیوروکریسی ، جاگیر دار انہ نظام اور سیاست دان ہیں اب حکمرانوں نے خود تباہی کا اعتراف کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حکمرانی کے اہل نہیں ہیں۔ پاکستان کے دو صوبے دہشت گردی میں جل رہے ہیں جہاں عام آدمی رات کو گھر سے نہیں نکل سکتا۔ نوکریاں رشوت لے کر دی جا تی ہیں ملک کو معاشی طو ر پر دنیا کا غلام بنا دیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ صوبے بنانے کی با ت کو اندر سے جا نتے ہیں پہلے صوبے بنانے کے حامی آب نئے صوبوں کے نام پر آگ بگولا کیوں ہے انہوں نے حکمرانوں کو انتباہ کیا کہ پہلے ملک کو ٹھیک کرو معدنی وسائل صوبوں کی ملکیت ہیں اس حق کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے تسلیم کر نا ہو گا اگر صوبوں کے حقوق مان لیے جا ئیں تو با ر بار الیکشن چوری کر نے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔
پولیس موقع پر قار ی محمد ابو بکر ، حافظ طارق مسعود ، مولانا محمد امجد خا ں ، مولانا ضیاالحق چوہدری ، قاری طاہر رشیدی ، قاری حنیف عثمانی ، وقاص رزاق مجاہد،محمد نوید اورحافظ نصیر احرار مو جود تھے ۔بعدازاں گلشن علی کالونی میں مولانا فضل الرحمن امیر ، مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا عطاالحق درویش سینٹر ، انجینئر ضیا ء الرحمن ، مولانا محمد امجد خاںنے جمعیت العلمائے اسلام کے بانی کارکن عبدا لرزاق مجاہد مرحوم کے گھر جا کر ان کی ا ہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور گہر ے دکھ کا اظہار کیا ۔اور مرحومہ کی مغفر ت کے لیے دعا کی۔

WhatsApp
Get Alert