پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا صوبے کی مخدوش صورتحال اور بدامنی کے باعث پشتون کلچر ڈے سادگی سے منانے کا اعلان
عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام مسلط حکومتوں کو گھر جانا ہوگا، لاشیں گرنے پر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی: مرکزی اعلامیہ

23 ستمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ اور تمام صوبوں میں سادہ اور پروقار ثقافتی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے: پشتونخوامیپ
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق 23ستمبر 2026کو پشتون بین الاقوامی کلچر ڈے ہوگا۔ پارٹی مسلسل جوش وجذ بے کے ساتھ کلتوری پروگراموں کے انعقاد سے مناتی چلی آئی ہے۔ صوبے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال، شاہراہوں کی نیم ومکمل بندش، شاہراہوں پر مسلسل واقعات اور قیمتی انسانی لاشوں کے پھینکنے کا غیر انسانی دھندہ جاری ہے۔ لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے اور رقم کے عیوض انہیں چھوڑا جاتا ہے۔ صوبے کے عوام کی سرومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت ذمہ داری نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ایسے مسلط حکومتوں کو گھر جانا ہوتا ہے۔ لیکن صوبے کے جاری واقعات سے کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور نہ ہی کسی ذمہ دار نے آج تک استعفیٰ دیا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ موجودہ صورتحال پر میں پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ملک میں پشتون انٹرنیشنل کلتوری سادگی سے منائی جائے گی اور اس سلسلے میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سادہ پروقار ثقافتی دن منانے کا اعلان کرتی ہے اور تمام صوبوں کی تنظیموں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ سادگی سے پشتون کلتوری دن منانے کے لیے پروگرام ترتیب دے۔
