کراچی؛ گزشتہ 24گھنٹوں میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ، صدر کریم سینٹر میں بھی آگ لگ گئی

آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈر روانہ کر دیے گئے، فائر بریگیڈ حکام


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کا تیسرا واقعہ سامنے آیا جہاں صدر کریم سینٹر میں بھی آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صدر کریم سینٹر میں آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈر روانہ کر دیے گئے۔
اس سے قبل، آج صبح ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آگ لگی جس سے میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی، تشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے دوران سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔ ریسکیو حکام نے آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

WhatsApp
Get Alert