نوازشریف آ رہے نہ حکومت لانا چاہتی ہے،سینئر صحافی نے سابق وزیر اعظم کیلئے میڈیکل بورڈ، تشکیل دینے کی وجہ بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف آ رہے نہ حکومت لانا چاہتی ہے اور نہ ہی لا سکتی ہے۔ان کے لیے میڈیکل بورڈ نیا ڈرامہ شروع ہو گیا ہے، حکومت عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ وہ نوازشریف کو واپس لانا چاہتی ہے۔ن لیگ یہ ثابت کرنا چاہے گی کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں،فی الحال پاکستان نہیں آ سکتے،انہوں نے مزید کہاکہ جو رپورٹس برطانیہ سے آئیں گی ان کی تصدیق کون کرے گا۔اگر پاکستانی بورڈ بھی رپورٹس کو دیکھتا ہے اور کہتا ہے کہ

نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں تو پھر حکومت انہیں کیسے واپس لا سکتی ہے۔یا درہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور واپسی کے لیے 9رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل9رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جو5روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو سپیشل میڈیکل بورڈ کا کنوینئر بنایا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹرغیاث الانبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین ،پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی میڈیکل بورڈ کے رکن ہوں گے۔میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا اور بورڈ 5 روز کے اندر نواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرے گا۔