محسن نقوی سے متعلق محمد مالک اور رانا ثناء اللہ کا دلچسپ مکالمہ
اینکر پرسن اور وزیراعظم کے سینیئر مشیر کے درمیان ٹی وی شو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کی سیاسی پاور، اختیارات اور بیانات سے متعلق دلچسپ نوک جھونک سے بھرپور گفتگو ہوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف اینکر پرسن محمد مالک اور وزیراعظم کے سینیئر مشیر رانا ثناء اللہ کے درمیان ٹی وی شو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیاسی پاور، اختیارات اور بیانات سے متعلق دلچسپ اور نوک جھونک سے بھرپور گفتگو ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گفتگو کے دوران سینیئر صحافی اور اینکر پرسن محمد مالک نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ملکی سیاست میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر سوال اٹھایا، انہوں نے رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’محسن نقوی نہ تو مسلم لیگ ن کے ہیں اور نہ ہی پاکستان پیپلز پارٹی سے ان کا کوئی تعلق ہے، تو پھر آخر ان کو اتنی طاقت اور اختیارات کہاں سے ملتے ہیں؟ جب بھی محسن نقوی بولتے ہیں یا کوئی بیان دیتے ہیں تو ہر کسی کو پرابلم اور تکلیف ہو جاتی ہے‘۔
محسن نقوی نا مسلم لیگ ن کے ہیں نا پیپلز پارٹی کے پھر ان کو طاقت کہاں سے ملتی ہے،جب بھی محسن نقوی بولتے ہیں ہر کسی کو پرابلم ہوجاتی ہے،محمد مالک
آپکو نہیں پتہ اپ اتنے بھولے ہیں آپ رانا ثنا اللہ خان
نہیں مجھے نہیں پتہ،محمد مالک
ٹھیک ہے پھر اپ کو بتادینگے،رانا ثنا اللہ خان…— Atta ur Rehman Kohistani (@atta__kohistani) September 8, 2026
محمد مالک کے اس سوال پر مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے مسکراتے ہوئے اور معنوی انداز میں جواب دیا کہ ’کیا آپ کو واقعی نہیں پتہ؟ آپ اتنے بھولے تو نہیں ہیں جتنے بن رہے ہیں‘، اس پر محمد مالک نے کہا کہ ’نہیں، مجھے واقعی نہیں پتہ کہ ان کے پیچھے اصل طاقت کون سی ہے‘، رانا ثناء اللہ نے مسکراتے ہوئے جواباً کہا کہ ’ٹھیک ہے، پھر کسی دن آپ کو بتا دیں گے‘۔
