ٹیسٹ کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
سامعہ خان نے اپنی پوسٹ میں افواہیں پھیلانے والوں کو سخت جواب دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیسٹ کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کے بعد سامعہ نے نئی پوسٹ کے ذریعے قیاس آرائیوں کو بظاہر مسترد کر دیا۔
سامعہ خان نے اپنی گزشتہ متنازع انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ حسن علی کے ہمراہ ڈنر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔
سامعہ کی نئی پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ان کی گزشتہ انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر حسن علی کی مبینہ بے وفائی اور دونوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔
گزشتہ اسٹوری میں سامعہ نے شادی شدہ اور بچوں والے مردوں سے تعلق قائم کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد صارفین نے ان کے بیان کو ان کی اپنی ازدواجی زندگی سے جوڑنا شروع کر دیا تھا۔
