علیزے شاہ ایسا لباس پہن کر ریمپ پر آگئیں کہ تصاویر دیکھ کر ہی مداح آپے سے باہر ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اپنے لباس کی وجہ سے ایک دفع پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں
آ گئی،پانچویں ہم لکس ایوارڈز کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان پر مختلف طرح کی میمز بھی بن رہی ہیں ۔ اداکارہ کے لباس سے ان کے مداح کافی نا خوش نظر آئے۔اداکارہ نے سیاہ رنگ کا بنا بازوؤں والا لباس پہنا تھا جو کہ تنقید کا باعث بنا۔ایک صارف نے علیزے شاہ کی تصویر پر لکھا کہ جب آپ ”آرینہ گراؤنڈ“ آرڈر کرے دراز پر اور علیزے شاہ ملے۔اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ ”ہر اچھی چیز کی ایک ماسٹر کاپی ہوتی ہے“۔اسی طرح ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کی تصویر پر ڈوپٹہ دے کر پوچھا کہ ”اب آپ لوگ راضی ہو“۔سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ اور علی ظفر کی ڈانس پرفامنس سے بھی کافی ناخوش تھے۔لوگوں نے ایچ ایس وائے کو اس طرح کے لباس تیار کرنے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا۔