عوام کا تیل نکالا جا رہا ہے یہ سیدھا سیدھا عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے

لاہور(قدرت روزنامہ)صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ عوام کا تیل نکالا جا رہا ہے یہ سیدھا سیدھا عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ عاصمہ شیرازی نے ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ عوام کا تیل نکالا جا رہا ہے یہ سیدھا سیدھا عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ سیاسی رہنماء فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ اور ایران تنازع کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں 114 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
اسی دوران بھارت نے قیمتوں میں صرف 7 روپے فی لیٹر اور بنگلہ دیش نے صرف 24 ٹکا فی لیٹر اضافہ کیا۔
عوام کا تیل نکالا جا رہا ہے یہ سیدھا سیدھا عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ https://t.co/4yXermKuSD
— Asma Shirazi (@asmashirazi) September 9, 2026
دوسری طرف صرف تین دنوں میں چالیس ارب کی گاڑیاں خرید رہے ہیں مریم نواز گیارہ ارب کا جہاز لے کر لندن میں چھٹیوں پر ہیں، آٹا، پیاز ہر جیز کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، اپوزیشن کی آواز نہیں اور یہ لوگ عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا۔
یاد رہے حکومت یومیہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔
گزشتہ روز بھی حکومت نے تیل قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
