پولیس کہتی ہے کہ سب کچھ قانون کے مطابق کرتے ہیں، بتایا جائے نیفے میں پستول چلنا کونسا قانون ہے؟ سینیٹر ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پولیس کہتی ہے کہ سب کچھ قانون کے مطابق کرتے ہیں، بتایا جائے نیفے میں پستول چلنا کونسا قانون ہے؟ پولیس کو یہ اختیار کس نے دیا کہ فلاں بندہ واجب القتل ہے؟ ہر دفعہ ملزم کو مار کر ایک ہی طرح کی کہانی ریلیز کی جاتی ہے۔
اعلامیہ اےاین پی کے مطابق مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں ماورائے عدالت قتل اور جعلی پولیس مقابلوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اعلی عدالتوں کے فیصلے پر عمل نہیں کررہی ہے، جو کچھ سی سی ڈی اور سی ٹی ڈی کررہی ہے وہ تشویشناک ہے۔ پولیس کہتی ہے کہ ہم سب کچھ قانون کے مطابق کرتے ہیں، بتایا جائے نیفے میں پستول چلنا کونسا قانون ہے؟ پولیس کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ فلاں بندہ واجب القتل ہے، ہر دفعہ ملزم کو مار کر ایک ہی طرح کی کہانی ریلیز کی جاتی ہے ۔
ماورائے عدالت قتل اور جعلی پولیس مقابلے، مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اظہار خیال
ریاست اعلی عدالتوں کے فیصلے پر عمل نہیں کررہی ہے، جو کچھ سی سی ڈی اور سی ٹی ڈی کررہی ہے وہ تشویشناک ہے
پولیس کہتی ہے کہ ہم سب کچھ قانون کے مطابق کرتے… pic.twitter.com/q5AQmFOw0H— Awami National Party (@ANPMarkaz) September 9, 2026
پختونخوا کی پولیس کی ہم قدر کرتے ہیں اور یہ سب جانتے ہیں کہ ہم ان کی کتنی سپورٹ کرتے ہیں۔ ان سارے معاملات میں عدالت کہاں ہے؟
پاکستان کا جو موجودہ نظام چل رہا ہے اس میں عدالتوں کو بند کردینا چاہیئے۔
عدالتوں کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، بنیادی سطح پر ہر تھانے کی پولیس اور عدالت ملی ہوئی ہے۔ بدقسمتی سے اس خوفناک طرز عمل کو پروموٹ کیا جارہا ہے اور اس کو عوام کی ہمدردی بھی حاصل ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب اور سی ٹی ڈی پختونخوا بتائے کہ پچھلے ایک سال میں کتنے لوگ انکاؤنٹر میں مرے ہیں؟ آج کل سب سے بڑا ڈاکو پولیس والا ہے اور اسی لئے ان کو بنایا ہے کہ وہ چھوٹے ڈاکوؤں کو مار رہا ہے۔
یہ لاقانونیت اس وقت پورے ملک میں جاری ہے، نظام کی تو یہ صورتحال ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی نہیں مانا جارہا ہے۔ بتایا جائے یہ کونسا قانون ہے جو پولیس کو نیفے میں مارنے کی کھلے عام اجازت دیتا ہے؟
