بلوچستان محکمہ صحت: سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 25 لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومتِ بلوچستان کے محکمہ صحت نے سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور مسلسل غیر حاضری کے الزام میں ایک ملازم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی سزا ’’ملازمت سے برطرفی‘‘ (Removal from Service) عائد کر دی۔
محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ کارروائی بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (BEEDA Act)، 2011 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے بلاجواز غیر حاضری اور فرائض سے غفلت کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert