بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام عمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا یکساں معیاری تعلیم کے مشن کی جانب ایک اور تاریخی اقدام حکومت بلوچستان کا یکساں معیاری تعلیم کے مشن کیلئے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گرلز کیڈت کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے خواتین کیلئے تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر جدید سہولیات سے آراستہ 150ایکڑ پر مشتمل بلوچستان کا پہلا گرلزکیڈٹ کالج ہے جو 400 طالبات کی گنجائش کا حامل جدید کیمپس ہے جس میں کھیلوں کے وسیع مواقع، سٹاف کیلئے رہائش اور دیگر سہولیات شامل ہے گرلز کیڈٹ کالج تربت میں طلباء کیلئے جنوبی بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں کیلئے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہے . گرلز کالج تربت کا مقصد خواتین کو یکساں تعلیمی مواقعوں کی فراہمی سے اْن کی بہترین تعلیم و تربیت کرنا ہے تاکہ اْن میں خود اعتمادی بڑھے تاکہ وہ قومی سالمیت اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار نبھا سکیں .

گرلز کاج تربت کیمپس کے علاوعہ APSکیلئے ایک ہزار طلباء و طالبات کی گنجائش پر مشتمل علیحدہ کیمپس بھی بنایا گیا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں