مریم نواز کے طیارے کی لندن میں صرف پارکنگ فیس 35 لاکھ اور فیول کا خرچہ 78 لاکھ روپے بنتا ہے
مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہیں، صدر زرداری بھی نجی دورے پر ہیں ان کے سرکاری جہاز کی پارکنگ فیس 54 لاکھ روپے بنتی ہے، ٹی وی اینکر محمد مالک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر محمد مالک کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں گئیں،ان کے نجی طیارے کا خرچہ ایک کروڑ 13 لاکھ روپے بنتا ہے۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ مریم بی بی لندن میں پرائیویٹ طیارے میں گئی ہیں ان کے طیارے کی صرف تین دن کی پارکنگ فیس 35 لاکھ روپے ہے جبکہ فیول کا خرچہ 78 لاکھ ہے یعنی سوا کروڑ روپے خرچہ ہے اسی طرح صدر زرداری نجی دورے پر گئے ہیں
مریم صفدر گلف اسٹریم طیارے میں لندن گئی ہیں ان کے طیارے کی صرف تین دن کی پارکنگ فیس 35 لاکھ روپے ہے جبکہ فیول کا خرچہ 78 لاکھ ہے یعنی سوا کروڑ روپے خرچہ ہے اسی طرح صدر زرداری نجی دورے پر گئے ہیں جبکہ وہ سرکاری جہاز لے کر گئے ہیں اس کی پارکنگ فیس 54 لاکھ روپے بنتی ہے ! محمد مالک… pic.twitter.com/eL0vQVzwh2
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 9, 2026
جبکہ وہ سرکاری جہاز لے کر گئے ہیں اس کی پارکنگ فیس 54 لاکھ روپے بنتی ہے۔
یاد رہے صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے ہیں، برطانیہ میں ان کا قیام ایک ہفتہ سے زائد رہا ایئرپورٹ پر گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر انہوں نے اپنی طبعیت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل ہے طبیعت ٹھیک ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا. صدر زرداری کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے الوداع کیا، انہوں نے برطانیہ میں ایک ہفتے زائد قیام کیا۔
