اسلام آباد پہلے ہی ایک انتظامی یونٹ ہے، مزید بوجھ ڈالنا ہے تو ڈال لیں: سینیٹر کامران مرتضیٰ
نئے انتظامی یونٹس کی قانون سازی پارلیمنٹ میں آئی تو جے یو آئی (ف) متن اور حالات دیکھ کر فیصلہ کرے گی: رہنما جے یو آئی

تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں آئینی حدود میں رہیں، سودی نظام کا خاتمہ اور حکومتی اخراجات میں کمی ناگزیر ہے: ملکی معیشت پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسلام آباد کی انتظامی حیثیت اور نئے انتظامی یونٹس سے متعلق اہم مؤقف سامنے رکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پہلے ہی ایک انتظامی یونٹ ہے، مزید بوجھ ڈالنا ہے تو ڈال لیں۔ تاہم اگر انتظامی یونٹس سے متعلق کوئی قانون سازی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تو جے یو آئی (ف) اس کے متن اور حالات کو دیکھ کر اپنا موقف طے کرے گی۔
کامران مرتضیٰ نے سیاسی ماحول میں کشیدگی سے گریز، آئین کی پاسداری اور سیاسی جماعتوں و اداروں کی آئینی حدود میں رہنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ملکی قرضوں، حکومتی اخراجات اور سودی نظام کے خاتمے سے متعلق بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
