جی محترمہ منسٹر صاحبہ! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟ فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہٴ لندن اور بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے جانے کی غرض سے سرکاری جہاز کے استعمال پر اٹھنے والے اخراجات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کے درمیان اس معاملے پر سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مریم نواز کے دورہٴ برطانیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’مریم نواز کا لندن میں بیٹی کی گریجویشن کا خرچ جو اس ‘امیر’ قوم نے ادا کیا‘، فواد چوہدری کے اس تنقیدی بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے تمام الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کی اور دعویٰ کیا کہ ’بالکل غلط! وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے لندن وزٹ کے لیے استعمال ہونے والے جہاز کے تمام اخراجات اپنے پاس یعنی ذاتی جیب سے ادا کیے ہیں‘۔
بالکل غلط،وزیر اعلی پنجاب نے اپنے لندن وزٹ کے لئے جہاز کے تمام اخراجات اپنے پاس سے ادا کئے ہیں https://t.co/IWf0UYT5PF
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 10, 2026
عظمیٰ بخاری کی اس صفائی پر فواد چوہدری نے ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے ان سے ادائیگی کی رسیدیں طلب کرلیں، فواد چوہدری نے صوبائی وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جی محترمہ منسٹر صاحبہ!! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟‘۔
جی محترمہ منسٹر صاحبہ!! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی کب دیں گی؟ @AzmaBokhariPMLN https://t.co/qTMYkrHTqV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 10, 2026
