پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے پیسے پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔دوسری جانب قدرتی وسائل سے مالامال کوہاٹ ڈویژن کے جنوبی ضلع کرک میں واقع پانچ اہم آئل اینڈ گیس فیلڈز سے گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران تیل کی پیداوار میں 16 فیصد جبکہ گیس کی پیداوار میں تقریباً20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ بانڈہ داؤد شاہ تحصیل میں واقع مکوڑی ڈیپ آئل فیلڈ سے پیداوار میں نمایاں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
نیوزایجنسی کے مطابق دستیاب سالانہ پیداواری اعداد و شمار کے مطابق کرک اور ملحقہ علاقے کے پانچوں فیلڈز سے مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر 6.73 ملین بیرل تیل پیدا ہواجو مالی سال25 -2024 کے دوران حاصل ہونے والی 5.78 ملین بیرل پیداوار کے مقابلے میں4 16.4 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا نشپا فیلڈ 3.73 ملین بیرل تیل کی پیداوار کے ساتھ خطے کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا فیلڈ رہا جبکہ مول (MOL) کا مکوڑی ایسٹ فیلڈ 1.99 ملین بیرل پیداوار کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
مکوڑی ڈیپ آئل فیلڈ میں تیل کی پیداوار میں سب سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں پیداوار گزشتہ مالی سال کے صرف 0.01 ملین بیرل کے مقابلے میں بڑھ کر 0.77 ملین بیرل تک پہنچ گئی۔گیس کی پیداوار کے حوالے سے بھی مجموعی طور پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert