مستونگ کے علاقے کانک میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک سپاہی شہید جبکہ دوسرا زخمی
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) 10 ستمبر: مستونگ کے علاقے میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے کانک میںنامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سپاہی عزت اللہ شہید جبکہ سپاہی نصیب اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔پولیس اورسیکورٹی فورسزنے واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
