ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے میں بڑھتی کشیدگی اورعلاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی سرکاری انفارمیشن سینٹر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی فیلڈمارشل عاصم منیر سےٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس دوران خطےکی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
ایرانی سرکاری انفارمیشن سینٹر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بڑھتی کشیدگی اورعلاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات سےمتعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
