شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
صرف ایک سوال: کیا آپ کے اپنے گھر کی ماں، بہن اور بیٹی کو بھی اسی زبان سے پکارا جاتا ہے؟ اختلاف کریں، تنقید کریں مگر تہذیب اور حدود مت بھولیں، حبا فواد کا ردعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حباہ فواد کا کہنا ہے کہ شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔
سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی خاتون کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شفیع جان سے صرف ایک سوال: کیا آپ کے اپنے گھر کی ماں، بہن اور بیٹی کو بھی اسی زبان سے پکارا جاتا ہے؟ اختلاف کریں، تنقید کریں مگر تہذیب اور حدود مت بھولیں۔
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی خاتون کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
شفیع جان سے صرف ایک سوال: کیا آپ کے اپنے گھر کی ماں، بہن اور بیٹی کو بھی اسی زبان سے پکارا جاتا ہے؟ اختلاف…
— Hiba Fawad (@HibaFawadPk) September 11, 2026
حبا فواد نے کہا کہ اختلاف اپنی جگہ، مگر خواتین کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے۔
شفیع جان اپنے الفاظ کی وضاحت کریں اور اس نامناسب زبان پر معافی مانگیں۔ خواتین کا احترام لازم ہے۔
27 ستمبر کو خیبرپختونخوا سے آئیں گے، روک سکتے ہو تو روک لو۔
"اٹک ریڈ لائن ہے" کہنے والوں کو ہم بتا چکے ہیں کہ عوامی جدوجہد کو کوئی ریڈ لائن نہیں روک سکتی۔ رانا ثناء اللہ کان کھول کر سن لے27 ستمبر کو خیبرپختونخوا سے آئیں گے، اگر کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔#ShafiJan… pic.twitter.com/g1g3FDDT9M
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) September 11, 2026
یاد رہے وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے کےپی اسمبلی میں کہا کہ مریم نواز کو اپنے بیان پر معافی مانگنی پڑے گی، یہ پختونوں کو جنگلی کہتے ہیں، اگر جنگلی بہت پسند ہیں تو ہم بھجوا دیتے ہیں، مریم نواز سے معافی کا بار بار مطالبہ کرتے رہیں گے۔
مریم نواز نے مودی کو بری الذمہ قرار دے کر قوم کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں بلکہ پڑوسی صوبوں سے خطرہ ہے کہنا نہ صرف دشمن بھارت کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے بلکہ پاک فوج کے چار سالہ مؤقف اور بھارتی جارحیت کے خلاف قومی بیانیے کی بھی کھلی نفی ہے۔ اگر دشمن سے خطرہ نہیں تو پھر مودی کی جارحیت اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا ذمہ دار کون ہے؟ اپنے ہی صوبوں کو نشانہ بنانا سیاسی تعصب کی انتہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس، میمو گیٹ سے آج کے بیان تک، قوم سب کچھ یاد رکھتی ہے۔ مریم نواز کے بیان پر بھارتی میڈیا ایک ہفتے سے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، مگر مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلتا۔ دشمن کو نظرانداز کرکے اپنے ہی صوبوں کو خطرہ قرار دینا سیاسی تعصب نہیں تو اور کیا ہے؟ رانا ثناء اللہ کو ہر سیاسی جدوجہد میں 9 مئی ہی نظر آتا ہے۔
وہ کہتے ہیں ایک اور 9 مئی کی تیاری ہو رہی ہے۔ بندہ جس ذہنیت کا ہو، اسی طرح سوچتا ہے؛ ان کا مائنڈ سیٹ ماڈل ٹاؤن اور مرید کے والا ہے۔ اور آج جن اداروں کے دیے ہوئے ثبوتوں کی بنیاد پر وہ بات کر رہے ہیں، انہی اداروں کے حوالے سے ماضی میں رانا ثناء اللہ پر کالعدم تنظیموں اور ان کے کارکنوں سے انتخابی روابط کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔ پہلے اپنے ماضی کا حساب دیں، پھر دوسروں پر انگلی اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا سے آئیں گے، روک سکتے ہو تو روک لو۔ اٹک ریڈ لائن ہے کہنے والوں کو ہم بتا چکے ہیں کہ عوامی جدوجہد کو کوئی ریڈ لائن نہیں روک سکتی۔ رانا ثناء اللہ کان کھول کر سن لے27 ستمبر کو خیبرپختونخوا سے آئیں گے، اگر کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔
