میاں شریف اپنے انڈر گارمنٹس خود دھوتے تھے، جاوید چوہدری کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف کالم نگار اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے شریف خاندان کے بزرگ اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف و وزیراعظم شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف کی زندگی کے حوالے سے کچھ انوکھے اور دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ جاوید چوہدری نے اپنے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران میاں محمد شریف کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بظاہر اتنے بڑے کاروباری سلطنت اور اثر و رسوخ کے مالک ہونے کے باوجود اپنی روزمرہ کی زندگی میں انتہائی سادگی پسند انسان تھے۔
میاں شریف انتہائی سادہ انسان تھے وہ اپنے جوتے خود پالش کرتے تھے اور اپنے انڈر گارمنٹس بھی خود دھوتے تھے ! جاوید چوہدری کا دھماکہ خیز انکشاف ۔۔۔ pic.twitter.com/Qj7HCLyQJ3
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 12, 2026
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دادا میاں شریف اپنی سادگی کی وجہ سے اتنے پکے تھے کہ وہ اپنے جوتے کسی اور سے صاف نہیں کراتے تھے، اس کی بجائے مرنے تک انہوں نے خود اپنے جوتے پالش کیے، اس کے علاوہ ان کی سادگی کا یہ عالم تھا کہ وہ ساری زندگی اپنے انڈر گارمنٹس بھی خود ہی دھویا کرتے تھے، اور انہیں اس عمل میں کبھی کسی قسم کی جھجک محسوس نہیں ہوئی۔
