ویرات کوہلی نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد اب بھارت کی ٹیسٹ ٹیم بھی دستبرداری کا اعلان کیا ہے .

ویرات کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا .

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے 7 سال تک سخت محنت کر کے ٹیم کو درست راہ پر لانے کی کوشش کی، اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کیا اور ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کی . ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ بھروسہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ، طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی اور قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے . اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے ٹیسٹ ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں