معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان ۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاهد رند نے كها كه سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر نقیب سمیت فتنہ الہندوستان کے 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert