پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلہ میں چھ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن۔ترجمان سي ٹي ڈي كے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں چھ دہشتگرد ہلاک هوئے۔فائرنگ کے باعث سی ٹی ڈی کے چاراہلکار زخمی بھی ہوئے۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجا رہا ہے۔ترجمان كے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد گزشتہ کچھ عرصہ سے فورسز اورعام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
