وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی گاڑی کا ٹائر موٹروے پر برہان کے قریب بلاسٹ ہو گیا .

حادثے میں وزیر دفاع خوش قسمتی سے محفوظ رہے . ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے آبائی شہر نوشہرہ میں جلسے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے کہ انہیں راستے میں یہ حادثہ پیش آیا . پرویز خٹک کو بعدازاں دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا جس کے بعد وہ نوشہرہ کے لیے روانہ ہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں