پنجاب

میں رات کو عمران خان کو ڈراؤنے خواب کی طرح نظر آتا ہوں، شہبازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں رات کو عمران خان کو ڈراؤنے خواب کی طرح نظر آتا ہوں، منی بجٹ لاکر عمران خان کی حکومت نے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے، حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے باہمی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ لاکر پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے تین سالوں میں ظالمانہ انداز اور بدترین غفلت کے ساتھ عمران نیازی نے ملک میں مہنگائی میں اضافہ کیا، پاکستان کی تاریخ سب سے زیادہ غربت مہنگائی اور بےروزگاری آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں رات کو عمران خان کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں، حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے باہمی مشاورت کی جائے گی۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

اس سے قبل صدر ن لیگ شہبازشریف نے بلال یاسین کی عیادت کی، شہباز شریف نے بلال یاسین کے جذبے اور حوصلے کو سراہا، مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آپ کو دوسری زندگی ملی، بلال یاسین نے شہباز شریف کی آمد، ان کی نیک تمناؤں اور دعائوں پر شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے احسن اقبال اور ایاز صادق آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت کیوں گورنر سٹیٹ بینک کے آگے فلیٹ ہوگئی ہے اس لیے کہ فارن فنڈنگ کی جتنی ٹرانزکشنز ہیں وہ سٹیٹ بینک کے ذریعے پاکستان میں آئی ہوئی ہیں اور فارن فنڈنگ میں جتنی تحقیقات ہونی ہیں اس میں منی ٹریل لینے کیلئے سٹیٹ بینک کا بڑا کلیدی کردار ہے۔ ہم نے یہ تجویز دی تھی کہ یہ بات لکھی جائے کہ گورنر اور ڈپٹی گورنر جو مذاکرات بھی کرتے ہیں آئی ایم ایف کیساتھ وہ اپنی ملازمت کے بعد 2 سال تک کسی ایسے ادارے میں ملازمت نہیں کرسکیں گے جس کے ساتھ وہ ملک کیلیےمزاکرات کرتے رہے ہیں۔
پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کا جو سودا ہونے جارہا ہے میں تمام سینیٹر حضرات سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے قومی فرض کی روشنی میں اسکا جائزہ لیں کیونکہ حکومت نے قومی اسمبلی سے اسے بلڈوز کیا ہے۔ امید کرتا ہوں سینیٹ اس قانون کے اوپر بریک لگائے گی۔ اپوزیشن اپنا کردار ادا کررہی ہے اپوزیشن کے پاس نمبر نہیں ہوتے جس سے اس نے کسی بل کو شکست دینی ہے کیونکہ اگر اسکے پاس نمبر ہوں تو وہ حکومت میں ہوگی۔
اپوزیشن کا یہ فرض ہے کہ وہ حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی غفلت سے بدترین گندم کا بحران آئے گا، حکومتی سرپرستی میں کھاد سمگل اور بلیک میں فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بولے کہ کھاد، ادویات اور ہر شعبہ میں مافیا پیدا ہوگیا، یہ کہہ رہے ہیں کسان کے زیادہ کھاد استعمال کرنے سے بحران پیدا ہوا۔ ساری کھاد سمگل ہوکر دوسرے ممالک جاچکی۔

متعلقہ خبریں