کچن میں وہ کون سے عام مصالحے ہیں جو تیزی سے وزن کم کرسکتے ہیں؟ جانیں چربی ہگھلانے کا آسان طریقہ جس سے آپ کو بھی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے
(قدرت روزنامہ)مناسب وزن رکھنے کا مقصد صرف اچھا نظر آنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ موٹاپے سے صحت کے بہت سے مسائل بھی جڑے ہوتے ہیں .
کچن میں موجود مصالحے جو صحت بخش بھی ہیں
آج ہم ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کولیسٹرول، ہاضمے اور صحت کے دیگر مسائل بھی کم کرسکتے ہیں اور اس کو بنانے کے لئے آپ کو چیزیں کچن میں ہی مل جائیں گی .
اس طریقے کو آزمانے کے لئے آپ کو چاہیے میتھی دانی 2 چمچ، سونف 2 چمچ، آجوائن1 چمچ، زیرہ 1 چمچ اور کلونجی 1 چمچ
بنانے اور استعمال کا طریقہ
ان تمام چیزوں کو ایک بوتل میں رکھ لیں اور ایک چھوٹا چمچ دو گلاس پانی میں ملا کر ابال لیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں . تھوڑی دیر بعد نتھار کر پی لیں . یہ پانی صبح شام پینا ہے اس طریقے سے کھانے کے بعد بھاری پن اور قبض سے نجات کے علاوہ وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے .