جعلی وزیراعلیٰ کو 3 صوبوں سے خطرہ مگر بھارت سے نہیں، سہیل آفریدی کی مریم نواز پر شدید تنقید


لاہور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان اور پنجاب حکومت کی انتظامی پالیسیوں کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور آمد کے موقع پر میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار پر قبضہ کیا ہے، وہی آج ملک کے صوبوں اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈال رہے ہیں، پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ، جسے عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور جو محض جعلی ووٹوں اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی ہے، وہ کہتی ہے کہ اسے پاکستان کے تین صوبوں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے لیکن ہمارے ازلی دشمن بھارت سے کوئی خطرہ نہیں، میں کہتا ہوں کہ ایسی ذہنیت اور سوچ پر لعنت ہے۔

انہوں نے پنجاب انتظامیہ کے سیکیورٹی تحفظات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو حکمران اپنے ہی ملک کے تین صوبوں کے شہریوں کو خطرہ سمجھتے ہیں، وہ ملکی سالمیت اور صوبائی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، میں یہاں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ پنجاب کے غیور عوام میرے اپنے ہیں، پنجاب میرا گھر ہے، میں پنجاب کا ہوں اور پنجابیوں کا اپنا ہوں، مجھے پنجاب کی سرزمیں یا یہاں کے شہریوں سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

WhatsApp
Get Alert