پاکستان

قبل از وقت انتخاب کی صورت میں کون سی پارٹی پسندیدہ ہوگی؟پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اگر انتخابات قبل از وقت ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جبکہ 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیا، 15 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ، سندھ میں 44 فیصد نے پیپلز پارٹی، کے پی کے میں 44 فیصد نے پی ٹی آئی

کو جبکہ بلوچستان میں 20 فیصد نے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی۔2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسی عرصے میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ کرسکی ہے۔سروے کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں 2018 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں