محکمہ موسمیات کی پھر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ایک بار پھر بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کو داخل ہوگا جو جمعرات تک موجود رہے گا۔اعلامیے کے مطابق منگل اور بدھ کے درمیان پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے جمعرات کے دوران ناران ، کاغان، مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ، گلگت، وادی نیلم، باغ اور حویلی میں بھی ہلکی

اور تیز برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو دیر، مالاکنڈ، کوہستان، گلگت بلتستان، کشمیر، ہزارہ اور سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔اعلامیے کے مطابق منگل اور بدھ کو کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے اس دورانیے میں کوہلو، بارکھان، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔اعلامیے کے مطابق چترال، دیر کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہائو الدین، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کی توقع ہے۔